متحدہ کا یوم سوگکاروبارٹرانسپورٹ بند رہے گیامتحانات ملتوی

مختلف تنظیموں کی جانب سے حمایت کااعلان،4 کارکنوں کی لاشیں ملنے کی مذمت


Numainda Express May 02, 2014
مختلف تنظیموں کی جانب سے حمایت کااعلان،4 کارکنوں کی لاشیں ملنے کی مذمت۔ فوٹو: فائل

کراچی میں 4 کارکنان کی لاشیں ملنے کے خلاف ایم کیو ایم کے یوم سوگ کے اعلان پر حیدرآباد اور زیریں سندھ کی مختلف تاجر اور ٹرانسپورٹ تنظیموں نے آج کاروبار اور ٹرانسپورٹ بند رکھنے کا اعلان کیا ہے جبکہ تعلیمی بورٖڈ حیدرآباد کے تحت10اضلاع میں ہونے والے پرچے بھی ملتوی کردیے گئے ہیں ۔

پیپلزپارٹی یوتھ ونگ کے صدر احسان ابڑو نے یوم سوگ کی حمایت کا اعلان کیا ہے، انجمن تاجران حیدرآباد کے جنرل سیکریٹری اکرام الدین گڈو، فروٹ مارکیٹ کے صدر ضیاء الدین نے بھی متحدہ کے یوم سوگ کی حمایت کرتے ہوئے کاروبار بند رکھنے کا اعلان کیا ہے۔پرائیویٹ ٹرانسپورٹر ورکرز یونین کے صدر لالا اورنگزیب خان نے آج ٹرانسپورٹ بند رکھنے کا اعلان کرتے ہوئے ایم کیو ایم کے کارکنان کے ماورائے عدالت قتل کی پرزور مذمت کی ۔سندھ بس اونرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین میر افضل خان نے کہا ہے کہ آج اندرون و بیرون شہر چلنے والی ٹرانسپورٹرز بند رکھی جائیں گی۔

آل حیدرآباد ایل پی جی ڈسٹریبیوٹر ایسوسی ایشن سندھ نواب خان نے حیدرآباد اور اندرون سندھ ایل پی جی کی تمام دکانیں بند رکھنے کا اعلان کیا ہے۔ علاوہ ازیں انجمن تا جران ٹنڈوالہیار کے صدر و قار حمید میمن نے متحدہ کے یوم سوگ پر کاروباری سرگر میاں معطل کرنے جبکہ پرائیویٹ اسکول مینجمنٹ ایسوسی ایشن ٹنڈوالہیار کے صدر عامر خانزادہ نے بھی اسکول بند رکھنے کا اعلان کیا ہے۔ انجمن تاجران نوابشاہ کے صدر عبدالقیوم قریشی نے بھی آج نوابشاہ میں کاروبار بند رکھنے کا اعلان کیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں