پاکستان کرکٹ ٹیم کو ورلڈکپ میں مشکل پیش آئے گی سری کانت

گرین شرٹس ایشیائی کنڈیشنز سے آگاہ ہیں مگر ان کو بھارت میں کوئی میچ کھیلے طویل عرصہ گزر چکا، سابق بھارتی کرکٹر


Sports Desk July 02, 2023
گرین شرٹس ایشیائی کنڈیشنز سے آگاہ ہیں مگر ان کو بھارت میں کوئی میچ کھیلے طویل عرصہ گزر چکا، سابق بھارتی کرکٹر۔ فوٹو: فائل

سابق بھارتی کرکٹر سری کانت کا کہنا ہے کہ بھارت میں کھیلنے کا تجربہ نہ ہونے کی وجہ سے پاکستان ٹیم کو ورلڈکپ میں مشکل پیش آئے گی۔


سابق بھارتی کرکٹر سری کانت نے کہا کہ میں گرین شرٹس کی صلاحیتوں کو نظر انداز نہیں کررہا مگر دیکھنا ہوگا کہ کیسی ٹیم منتخب کی جاتی ہے، یہاں گزشتہ میگا ایونٹ میں پاکستان نے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سیمی فائنل میں جگہ بنائی تھی،گرین شرٹس ایشیائی کنڈیشنز سے آگاہ ہیں مگر ان کو بھارت میں کوئی میچ کھیلے طویل عرصہ گزر چکا،اس کی وجہ سے مسائل ہوسکتے ہیں۔


یاد رہے کہ ورلڈکپ 2011کے بعد پاکستان ٹیم نے اگلے سال وائٹ بال سیریز کھیلی،پھر ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2016میں شرکت کیلیے آئی،اس کے بعد پڑوسی ملک کا کوئی دورہ ہی ممکن نہیں ہوسکا۔


یہ بھی پڑھیں: ورلڈکپ سیکیورٹی؛ ہندو انتہا پسند تنظیم نے پاک بھارت میچ پر سوالات اُٹھادیئے


میگا ایونٹ کا آغاز 5 اکتوبر سے شروع ہوگا، پاکستان ورلڈکپ میں اپنے سفر کا آغاز 6 اکتوبر کو حیدر آباد میں کوالیفائر ون کے خلاف میچ سے کرے گا۔

شیڈول کے مطابق 12 اکتوبر کو پاکستان کا سامنا کوالیفائر ٹو سے ہوگا جبکہ روایتی حریف پاکستان اور بھارت کے درمیان مقابلہ 15 اکتوبر کو احمد آباد کے نریندر مودی کرکٹ اسٹیڈیم میں ہوگا۔

مزید پڑھیں: ورلڈکپ وینیوز کی تقسیم؛ بھارتی پنجاب کو نظر انداز کرنے پر وزیر کھیل پھٹ پڑے

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان میچ 20 اکتوبر کو بنگلورو میں رکھا گیا ہے، 23 اکتوبر کو پاکستان اور افغانستان کی ٹیمیں چنائی میں آمنے سامنے ہوں گی۔ قومی ٹیم 27 اکتوبر کو جنوبی افریقہ جبکہ 31 اکتوبر کو بنگلہ دیش کے مدمقابل آئے گی۔

گرین شرٹس کا 5 نومبر کو بنگلورو میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیموں کا جوڑ پڑے گا جبکہ 12 نومبر کو قومی ٹیم انگلینڈ کے خلاف کولکتہ میں میدان میں اُترے گی۔

مزید پڑھیں: ورلڈکپ؛ پاکستانی شرکت بدستور حکومتی اجازت سے مشروط

واضح رہے کہ ورلڈکپ کا پہلا سیمی فائنل ممبئی، دوسرا کولکتہ میں ہوگا، فائنل 19 نومبر کو احمد آباد نریندر مودی میں کھیلا جائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں