کے پی کے نئے ضم شدہ اضلاع عید پر سیر و تفریح کا مرکز بن گئے

گومل زام، ضلع اورکزئی اور ضلع وزیرستان کے علاقے رزمک میں ہزاروں افراد نے میلوں میں شرکت کی

فائل فوٹو

خیبر پختونخوا سیر و تفریح کا مرکز بن گیا، عید کی خوشیاں دوبالا کرنے کی غرض سے پاکستان بھر سے عوام نے صوبے کے نئے ضم شدہ اضلاع کا رخ کیا۔

خیبر پختونخواہ کے مختلف علاقوں بشمول گومل زام، ضلع اورکزئی اور ضلع وزیرستان کے علاقے رزمک میں عید کے دنوں میں سیاحوں اور مقامی آبادی کے ہزاروں افراد نے میلوں میں شرکت کی۔


صوبے کے سیاحتی علاقوں کا دورہ عوام کے سیکیورٹی اداروں پر مکمل اعتماد کو ظاہر کرتا ہے۔

ایک اندازے کے مطابق ملک بھر سے 2 لاکھ سیاحوں نے خیبر پختونخوا کا دورہ کیا، صوبے کے مختلف علاقوں میں سیکیورٹی فورسز کی جانب سے رہنمائی اور حفاظتی اقدامات و انتظامات کیے گئے۔

عوام نے سیکیورٹی فورسز کا شکریہ ادا کرتے ہوئے حفاظتی انتظامات اور سہولیاتی کاوشوں کو سراہا۔
Load Next Story