سی ٹی ڈی کی ملتان میں کارروائی ٹی ٹی پی کا اہم کمانڈر گرفتار

رواں ہفتے 479 کومبنگ آپریشنز کے دوران 25 مشتبہ افراد گرفتار کیے گئے، ترجمان


ویب ڈیسک July 02, 2023
(فوٹو: فائل)

دہشت گردی کے خدشات کے پیش نظر سی ٹی ڈی نے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران ٹی ٹی پی کا اہم کمانڈر گرفتار کرلیا۔

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق دہشت گرد کی گرفتاری ملتان سے عمل میں لائی گئی جس سے بارودی مواد، فیوز، فون اور نقدی برآمد ہوئے۔

دہشت گرد کی شناحت کمال کے نام سی ہوئی جس کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش جاری ہے۔

حکام نے بتایا کہ رواں ہفتے 479 کومبنگ آپریشنز کے دوران 25 مشتبہ افراد گرفتار کیے گئے، کومبنگ آپریشنز میں 17398 افراد سے پوچھ کچھ کی گئی۔

سی ٹی ڈی محفوظ پنجاب کے ہدف پر عمل پیرا ہے، دہشت گردی کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لیے پرعزم ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں