مقبوضہ کشمیر میں ایک اور بھارتی فوجی نے خودکشی کرلی

بھارتی فوجی کیمپ میں گولی کی آواز سے افسران اور اہلکاروں کی دوڑیں لگ گئیں


ویب ڈیسک July 02, 2023
بھارت کے نیم فوجی دستے کے کانسٹیبل نے اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا، فوٹو: فائل

مقبوضہ کشمیر میں ذہنی دباؤ اور پست ہمتی کے باعث بھارتی فوج کے ایک اور اہلکار نے سرکاری رائفل سے خود کو گولی مار کر اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق سری نگر میں بھارتی فوج کیمپ میں گولی کی آواز سے افسران اور اہلکاروں کی دوڑیں لگ گئیں۔ جائے وقوعہ پر ایک کانسٹیبل کی لاش خون میں لت پت پڑی تھی اور قریب ہی اس کی سرکاری رائفل بھی تھی۔

کانسٹیبل کو ساتھی اہلکار ملٹری اسپتال لے کر گئے جہاں زیادہ خون بہہ جانے کے باعث دوران علاج کانسٹیبل نے دم توڑ دیا۔

نیم فوجی دستے کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ سر میں انتہائی قریب سے گولی ماری گئی تھی۔ شواہد سے لگتا ہے کہ کانسٹیبل نے نامعلوم وجوہات کے باعث خودکشی کی ہے۔

واقعے کی تحقیقات کے لیے انکوائری کمیٹی تشکیل دیدی گئی۔ لاش کو ضروری کارروائی کے بعد لواحقین کے حوالے کردیا گیا۔

خیال رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج اور دیگر سیکیورٹی ایجنسیز کے اہلکاروں میں ذہنی دباؤ اور پست ہمتی کے باعث خودکشی کے واقعات عام ہیں۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں