وفاقی حکومت نے نجم سیٹھی دور کے تمام ریکارڈ دوبارہ مانگ لیے

کوچز سمیت کنٹریکٹ اور مستقل بنیادوں پر رکھے گٸے تمام افراد کا ڈیٹا فراہم کرنے کی ہدایت


ویب ڈیسک July 02, 2023
کوچز سمیت کنٹریکٹ اور مستقل بنیادوں پر رکھے گٸے تمام افراد کا ڈیٹا فراہم کرنے کی ہدایت (فوٹو: فائل)

وفاقی حکومت نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) منیجمنٹ کمیٹی نجم سیٹھی دور کے تمام ریکارڈ دوبارہ مانگ لیے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ میں مبینہ بے ضابطگیوں کے معاملے پر حکومت نے پی سی بی چیف آپریٹنگ آفیسر سلمان نصیر کو دوبارہ یاد دہانی کا خط ارسال کیا اور منیجمنٹ کمیٹی نجم سیٹھی دور میں بھرتیوں کا کردی۔

کوچز سمیت کنٹریکٹ اور مستقل بنیادوں پر رکھے گٸے تمام افراد کا ڈیٹا فراہم کرنے سمیت منیجمنٹ کمیٹی کے دور میں اخراجات کے تمام ریکارڈ کی فراہمی یقینی بنانے کا بھی مطالبہ کیا گیا۔

مزید پڑھیں: وفاقی حکومت کا پی سی بی منیجمنٹ کمیٹی کے دور کا خصوصی آڈٹ کروانے کا فیصلہ

وفاقی حکومت نے کہا کہ نجم سیٹھی دور میں ہونیوالے معاہدوں کی تفصیلات بھی فراہم کرنے کی جائیں جبک کوچز اور آفیشلز کیخلاف کتنی انکواٸریاں ختم ہوئیں اسکا ریکارڈ بھی پیش کیا جائے۔

حکومت کی جانب سے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کو تمام ریکارڈ 4 جولاٸی تک فراہم کرنے کی تنبہیہ کی گئی ہے۔

مزید پڑھیں: پی سی بی میں اقتدار کا ورلڈکپ، کرکٹ کے اہم معاملات ہوا میں معلق

اس سے قبل وزارت بین الصوبائی رابطہ یاد دہانی کے خطوط 16 مٸی، 2، 13، 22جون کو بھی لکھ چکی ہے۔جس کی کاپی وزیراعظم آفس کو بھی ارسال کی گئی۔

واضح رہے کہ پی سی بی منیجمنٹ کمیٹی کے غیر ضروری اخراجات سے متعلق شکایات پر بھی وفاقی حکومت نے ریکارڈ طلب کر رکھا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں