آئی سی سی میٹنگز پی سی بی کی نمائندگی کون کرے گا

سالانہ میٹنگ 10 سے 13 جولائی تک ڈربن میں منعقد ہوں گی


Sports Reporter July 02, 2023
سالانہ میٹنگ 10 سے 13 جولائی تک ڈربن میں منعقد ہوں گی (فوٹو: ایکسپریس ویب)

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی سالانہ میٹنگ میں پاکستان کی نمائندگی قائم مقام چیئرمین پی سی بی شہزاد فاروق رانا کریں گے۔

عدالتی احکامات پر بورڈ کے مستقل سربراہ کا انتخابی عمل روک دیا گیا تھا، آئین کے تحت اختیارات اس وقت الیکشن کمشنر شہزاد فاروق رانا کے پاس ہیں، وہ ڈربن میں 10 سے 13 جولائی تک ہونے والی آئی سی سی میٹنگز میں ملک کی نمائندگی کریں گے جبکہ معاونت کیلئے پی سی بی کے ایک، دو عہدیدار بھی ہمراہ ہوں گے۔

بھارت میں رواں سال اکتوبر میں ہونے والے ورلڈکپ کے معاملات زیر غور آئیں گے، آئندہ سال امریکہ اور ویسٹ انڈیز میں ہونے والے ٹی20 ورلڈکپ کیلیے انفرا اسٹرکچر پر پیشرفت کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔

مزید پڑھیں: ورلڈکپ؛ وارم اَپ میچز کے حوالے سے آئی سی سی نے پاکستان کا مطالبہ تسلیم کرلیا

پی سی بی حکام میٹنگز کے دوران غیر رسمی ملاقاتوں میں ایشیاکپ کے معاملات پر بھی گفتگو کریں گے، ہائبرڈ ماڈل کے تحت ہونے والے ایونٹ میں پاکستان میں میچز کی تعداد بڑھانے پر بھی بات کی جائے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں