ورلڈکپ 2011 میں سچن ٹنڈولکر آؤٹ تھے انہیں بچایا گیا اجمل

ڈی آر ایس کے آخری دو فریم کٹ کیے گئے، ٹنڈولکر وکٹوں کے سامنے موجود تھے، سابق اسپنر کا انکشاف


ویب ڈیسک July 02, 2023
ڈی آر ایس کے آخری دو فریم کٹ کیے گئے، ٹنڈولکر وکٹوں کے سامنے موجود تھے، سابق اسپنر کا انکشاف (فوٹو: فائل)

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق اسپنر سعید اجمل نے الزام عائد کیا ہے کہ ورلڈکپ 2011 کے سیمی فائنل میچ میں سچن ٹنڈولکر کو بچانے کیلئے ڈی آر ایس کے آخری دو فریم کٹ کیے گئے تھے۔

معروف یوٹیوبر نادر علی کی پوڈ کاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے سابق آف اسپنر سیعد اجمل نے کہا کہ 2011 کے ورلڈکپ سیمی فائنل میں سچن ٹنڈولکر کو امپائر نے آؤٹ قرار دیا تھا لیکن ریویو لیا گیا جس میں انہیں بچانے کیلئے آخری دو فریم کٹ کیے گئے، وہ وکٹ کے بلکل سامنے موجود تھے اور کلئیر آؤٹ تھا۔

موہائی میں کھیلے گئے میچ میں ٹنڈولکر نے 115 گیندوں پر 85 رنز بنائے اور ہندوستان کو پاکستان کے خلاف 50 اوورز میں 9 وکٹ پر 260 رنز بنانے میں مدد کی تھی، قومی ٹیم ہدف کے تعاقب میں 231 رنز پر ڈھیر ہوگئی اور 29 رنز سے کھیل ہار گئی۔

مزید پڑھیں: ورلڈکپ؛ پاک بھارت مقابلے کیلئے احمد آباد کا متبادل وینیو کون سا ہوگا؟

سابق اسپنر نے اپنا آخری ون ڈے بنگلہ دیش کے خلاف میرپور کے شیر بنگلہ نیشنل اسٹیڈیم میں 19 اپریل 2015 کو کھیلا۔

واضح رہے کہ آئی سی سی نے سعید اجمل کے ایکشن کو غیر قانونی قرار دیا تھا تاہم انکا موقف تھا کہ اگر وہ بھارتی پلئیر ہوتے تو شاید اب تک انکی 1000 ہزار سے زائد وکٹیں ہوتیں انکا کیرئیر جلدی ختم کیا گیا۔

مزید پڑھیں: ورلڈکپ؛ وارم اَپ میچز کے حوالے سے آئی سی سی نے پاکستان کا مطالبہ تسلیم کرلیا

سعید اجمل نے پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے 35 ٹیسٹ، 113 ون ڈے انٹرنیشنل اور 64 ٹی20 میچز میں گرین شرٹس کی نمائندگی کی اور بالترتیب 178، 184 اور 85 وکٹیں اپنے نام کیں۔

1

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں