قرآن مجید کی بےحرمتی عراقی فٹبالرز ریفریز کا احتجاج سوشل میڈیا پر وائرل

لیگ میچ کے دوران پلئیرز اور ریفریز قرآن مجید اُٹھائے میدان میں داخل ہوئے

لیگ میچ کے دوران پلئیرز اور ریفریز قرآن مجید اُٹھائے میدان میں داخل ہوئے (فوٹو: سوشل میڈیا)

سوئیڈن کی جانب سے ملک میں قرآن مجید کی بے حرمتی پر پوری دنیا میں مسلمانوں سمیت عالمی برادری کی جانب سے شدید ردعمل کا سلسلہ جاری ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق عراق میں فٹبال لیگ کے دوران الشرطہ اور القاسم کے میچ میں دونوں ٹیموں نے اپنا شدید احتجاج ریکارڈ کرواتے ہوئے توجہ حاصل کرلی۔

عراق کی فٹبال لیگ کی ٹیموں کے کھلاڑیون اور ریفریز میچ کے آغاز پر ہاتھوں میں قرآن مجید کے نسخوں کے ہمراہ شریک ہوئے اور بوسہ دیتے ہوئے دیکھائی دیئے، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوگئی۔

مزید پڑھیں: نسل پرستی، اسلاموفوبک بیانات؛ پی ایس جی کلب کے مینیجر بیٹے سمیت گرفتار

عراقی ذرائع ابلاغ اور سوشل میڈیا میں فٹبال لیگ کے ریفریز اور کھلاڑیوں کے قرآن پاک کے اس انوکھے احترام کو سوئیڈش واقعے کے خلاف منفرد احتجاج اور دندان شکن جواب کے طور پر کوریج مل رہی ہے۔


سوئیڈن میں عراقی نژاد سوئیڈش شہری نے گزشتہ دنوں مجمع عام میں قرآن پاک کی بے حرمتی کی تھی۔ جس کے ردعمل میں عالمی سطح پر ممالک کے سربراہان اور بین الاقوامی اداروں کی طرف سے مذمتی بیانات کا سلسلہ جاری ہے جبکہ ٹوئٹر پر بین سوئیڈش برانڈز کا ہیش ٹیگ بھی تیزی دوسرے نمبر پر آگیا ہے۔

مزید پڑھیں: نیمار کے گھر کی تعمیرروک دی گئی، ایک ملین ڈالر جرمانے کا امکان

واضح رہے کہ پاکستان میں سویڈن کے سفارت خانے کی جانب سے اپنی گورنمنٹ کا بیان ٹوئٹر پر پوسٹ کیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ سویڈش حکومت اسلاموفوبیا پر مبنی اس عمل کو سختی سے مسترد کرتی ہے۔

سویڈش حکومت کا کہنا ہےکہ یہ انفرادی واقعہ سویڈن کی حکومت کا موقف واضح نہیں کرتا ہے۔

Load Next Story