پی آئی اے کی جدہ سے پہلی حج پرواز پاکستان پہنچ گئی

پہلی تین حج پروازوں کے ذریعے 693 حجاج کرام وطن واپس پہنچیں گے


ویب ڈیسک July 02, 2023
(فوٹو فائل)

فریضہ حج کی ادائیگی کے بعد حجاج کی واپسی شروع ہوگئی، پی آئی اے کی پہلی حج پرواز 350 سے زائد حجاج کو لیکر نیو اسلام آباد ائیرپورٹ پر لینڈ کر گئی۔

پی آئی اے کی پہلی حج پرواز پی کے 762 سعودی عرب سے 394 عازمین حج کو لیکر نیو اسلام آباد انٹرنیشنل ائرپورٹ پہنچی جس میں وزیر مذہبی امور سینیٹر طلحہ محمود بھی شامل تھے، ائیرپورٹ پہنچنے پر ممتاز عالم دین مولانا مفتی محمد تقی عثمانی اور ائیرپورٹ حکام نے عازمین حج کو خوش آمدید کہا۔

ا س موقع پر وزیر مذہبی امور نے حجاج کو ہار پہنائے اور تحائف تقسیم کئے اور تمام عازمین کی حج کی ائیرپورٹ سے گھروں کو روانگی تک خود بھی ایئرپورٹ پر موجود رہے۔

پی آئی اے کی پرواز پی کے 760 کے ذریعے 329 حجاج لاہور پہنچ گئے، لاہور ایئر پورٹ پی آئی اے کے اسٹیشن مینیجر علی عباس شاہ اور حج مینیجر میاں سہیل محمود نے حجاج کرام کا استقبال کیا۔ حجاج کرام کو پی آئی اے کی جانب سے پھولوں کے ہار پہنائے گئے۔

پی آئی اے کی بعد از حج آپریشن کے پہلے روز اسلام آباد، کراچی اور لاہور کے لیے پہلی پروازوں کے ذریعے 900 سے زائد حجاج کی وطن واپسی ہوگی، پی آئی اے 268 پروازوں کے ذریعے سے 61،467 حجاج کو وطن واپس پہنچائے گا۔ بعد از حج پروازوں کے ذریعے تقریباً 41 ہزار سرکاری حجاج، 19 ہزار پرائیویٹ حجاج اور 600 خدام مدینہ منورہ اور جدہ سے وطن واپس لائے جائیں گے۔

پی آئی اے کی بعد از حج پروازیں کراچی، اسلام آباد، لاہور ملتان، فیصل آباد، سیالکوٹ اور پشاور براہ راست پہنچے گیں۔ پہلے روز تمام پروازیں جدہ سے اسلام آباد، لاہور، کراچی اور پشاور پہنچ رہی ہیں۔

پی آئی اے انتظامیہ کی جانب سے پوری کوشش کی جا رہی ہے کہ بعد از حج پروازوں کی بروقت روانگی کا تناسب 90 فیصد سے زائد رکھا جائے گا۔

پی آئی اے نے جدہ حج ٹرمینل پر حجاج کرام کی وطن واپس روانگی کے لیے خصوصی انتظامات کیے ہیں۔ پی آئی اے کی خصوصی حج ٹیمیں جدہ و مدینہ ایئر پورٹس پر حجاج کی رہنمائی کے لیے موجود ہیں۔

پی آئی اے کا بعد از حج آپریشن 2 اگست تک جاری رہے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |