پُرتشدد احتجاج فرانس میں مشتعل افراد نے میئر کے گھر کو آگ لگادی

پُرتشدد مظاہروں کے دوران 577 گاڑیوں اور 74 املاک کو جلایا جا چکا ہے


ویب ڈیسک July 02, 2023
پُرتشدد مظاہروں کے دوران 577 گاڑیوں اور 74 املاک کو جلایا جا چکا ہے, فوٹو: فائل

فرانس میں پولیس کی فائرنگ میں نوجوان کی ہلاکت پر پھوٹنے والے پُرتشدد مظاہرے طول پکڑ گئے اور اس ہنگامہ آرائی کے دوران میئر ونسنٹ جین برن کے گھر کو بھی آگ لگا دی۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق فرانس بھر میں ایک ہفتے میں 2 ہزار سے زائد افراد کو حراست میں لینے کے باوجود احتجاجی مظاہرے نہ صرف جاری ہیں بلکہ ان میں ہر گزرتے دن کے ساتھ شدت آتی جا رہی ہے۔

ملک کے طول و عرض میں 45 ہزار سیکیورٹی اہلکاروں کی تعیناتی کے باوجود پُرتشدد مظاہروں کے دوران 577 گاڑیوں اور 74 املاک کو جلایا جا چکا ہے۔ مظاہرین حکومت کی کسی بھی اپیل پر کان دھرنے کو تیار نہیں۔

تازہ واقعے میں مشتعل مظاہرین نے میئر کے گھر سے کار ٹکرا دی جس کی وجہ سے میئر کی بیوی اور بچہ زخمی ہوگئے۔ بعد ازاں میئر کے گھر کو آگ بھی لگادی گئی۔

مظاہروں کے دوران کاروباری مراکز میں توڑ پھوڑ اور لوٹ مار کا لوٹ مار کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ پولیس شہریوں کو تحفظ دینے اور امن عامہ پر قابو پانے میں مکمل طور پر ناکام ہوگئی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے