بچیاں سرجری کرواکر شکلیں نہ بگاڑیں بال ڈائی نہ کروائیں بشریٰ انصاری کی اپیل

بچیوں کی ابھی عمر ہی کیا ہے کہ پلاسٹک سرجری اور بال ڈائی کروا رہی ہیں، اداکارہ


ویب ڈیسک July 02, 2023
بشریٰ انصاری نے ہلاسٹک سرجری اور بال ڈائی کروانے کی مخالفت کردی؛ فوٹو: فائل

معروف اداکارہ بشریٰ انصاری نے نوآموز اداکاراؤں سے اپیل کی ہے کہ خدارا بلا ضرورت سرجری کروا اپنی شکلیں نہ بگاڑو، چھوٹی چھوٹی بچیاں بال ڈائی کرا رہی ہیں جس سے بال خراب ہوجاتے ہیں۔

اداکارہ بشریٰ انصاری نے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ نوجوان لڑکیاں خدا کے لیے اپنے بال نہ ڈائی کروائیں، ان کے اتنے پیارے اور قدرتی رنگ کے حامل بال ہوتے ہیں جو ڈائی کرانے سے خراب ہو جاتے ہیں۔ بچیاں بلا ضرورت پلاسٹک سرجری سے بھی گریز کریں۔ یہ خطرناک ٹرینڈ چل نکلا ہے۔

بشریٰ انصاری نے کہا ابھی ان بچیوں کی عمر ہی کیا ہے جو پلاسٹک سرجری اور بال ڈائی کروا رہی ہیں البتہ ایک عمر میں یہ چیزیں کرانا سمجھ آتا ہے۔ مثال کے طور پر اگر میں اپنی بھنویں تھوڑی سیٹ کروا لوں تو اس میں کوئی حرج نہیں کیونکہ میری عمر ہے۔

جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا آپ نے کبھی پلاسٹک سرجری کروائی ہے تو انھوں نے بے ساختہ جواب دیا کہ ایسی کاسمیٹک سرجری نہیں کرواؤں گی کہ پلاسٹک کی ہی لگنے لگوں۔

بشریٰ انصاری نے اعتراف کیا کہ بہت سے لوگ سمجھتے ہیں کہ میں نے چہرے کی سرجری کروائی ہے لیکن ایسا نہیں ہے۔ میں نے کبھی اپنے چہرے کے خدوخال کو نہیں چھیڑا۔ مجھے سرجری سے ڈر بھی لگتا ہے کہ کہیں شکل بگڑ ہی نہ جائے۔ یہ چہرہ ہی میری شناخت ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں