دوبارہ اقتدارمیں آکرمعیشت کی بحالی اور مہنگائی کا خاتمہ اولین ترجیح ہوگی نوازشریف

ن لیگ نے ہمیشہ پاکستان کو مشکل وقت سے باہر نکالا ہے، سابق وزیر اعظم


ویب ڈیسک July 02, 2023
—فائل فوٹو

مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف نے آئندہ عام انتخابات میں کامیابی کا عندیہ دیتے ہوئے زور دیا کہ آنے وقت ہمارا ہے اور ہماری حکومت میں پاکستانی معیشت کی بحالی اور مہنگائی کا خاتمہ ترجیح ہوگی۔

دبئی میں مسلم لیگ یو اے ای کے وفد سے ملاقات دوران انہوں نے کہا کہ ن لیگ پاکستانی معیشت کو بحران سے نکالے گی کیونکہ ن لیگ نے ہمیشہ پاکستان کو مشکل وقت سے باہر نکالا ہے اور اب بھی ایسا ہی کریں گے۔

مسلم لیگ یو اے ای کے وفد کی قیادت ن لیگ یواے ای کے صدر غلام مصطفی مغل نے کی جبکہ نواز شریف کے ہمراہ مریم نواز بھی تھیں۔

نواز شریف مریم نواز کے ہمراہ 4 جولائی کو جدہ جائیں گے

سابق وزیر اعظم نواز شریف 4 جولائی کو دبئی سے جدہ جائیں گے اور ان کے ہمراہ ن لیگ کی سینئر نائب صدر مریم نواز بھی ساتھ ہوںگی۔

جاری کردہ شیڈول کے مطابق 10جولائی کو نواز شریف جدہ سے لندن روانہ ہوں گے جبکہ مریم نواز پاکستان واپس آئیں گی، جدہ قیام کے دوران میاں نواز شریف اہم ملاقاتیں کریں گے۔ اطلاعات کے مطابق نواز شریف کاروباری شخصیات اور آئل کمپنیوں کے نمائندے ملاقاتیں کریں گے۔


خیال رہے کہ 24 جون کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف اور مریم نواز کی دبئی میں ہونے والی ملاقات میں سابق وزیراعظم نواز شریف کی وطن واپسی، عام انتخابات اور نگراں سیٹ کے ناموں پر غور کیا گیا تھا۔




 


تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں