والدہ کی ڈانٹ سے دلبرداشتہ ہوکر 16 سالہ لڑکے کی خودکشی

ایوب گوٹھ میں 16 سالہ ریحان ولد سکندر نے گلے میں رسی کا پھندا لگاکر پنکھے سے لٹک کر خودکشی کرلی، پولیس


ویب ڈیسک July 02, 2023
—فائل فوٹو

نیو کراچی کے علاقے ایوب گوٹھ میں والدہ کی ڈانٹ سے دلبرداشتہ ہوکر 16 سالہ لڑکے نے زندگی کا خاتمہ کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق نیو کراچی کے علاقے ایوب گوٹھ میں 16 سالہ ریحان ولد سکندر نے گلے میں رسی کا پھندا لگاکر پنکھے سے لٹک کر خودکشی کرلی ۔

پولیس کے مطابق ابتدائی تفتیش میں گھروالوں نے بیان دیا کہ متوفی کی والدہ نے اسے باہر جانے سے منع کیا تھا جس پر ریحان نے خودکشی کرلی پولیس نے قانونی کارروائی کے بعد لاش ورثا کے حوالے کردی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں