دو ڈراموں میں کبریٰ خان اور اشنا شاہ کو ملنے والے رولز مجھے آفر ہوئے تھے جنت مرزا
لوگ مجھے جلد ڈراموں میں کام کرتا دیکھیں گے، ٹک ٹاک اسٹار
پاکستانی ٹک ٹاک اسٹار جنت مرزا نے انکشاف کیا ہے کہ ''پری زاد'' اور ''ہم کہاں کے سچے تھے'' میں رولز کی آفرز ہوئی تھیں لیکن انہوں نے انکار کردیا۔
ایکسپریس ٹی وی کو انٹرویو میں جنت مرزا نے کہا کہ اُن سے ''ہم کہاں کے سچے تھے'' میں انہیں کبریٰ خان اور پری زاد میں اشنا شاہ کے رول کیلئے پوچھا گیا تھا لیکن اس وقت وہ جاپان میں تھیں اس لے انہوں نے معذرت کرلی۔
جنت مرزا نے مزید کہا کہ میں اُس وقت جاپان میں تھی اور انہوں نے مجھے کہا کہ مجھے آڈیشن کے لیے پاکستان آنا پڑے گا، مجھے اب بھی اس کا افسوس ہے اور کاش میں اس وقت پاکستان میں ہوتی۔
جنت مرزا نے یہ بھی کہا کہ وہ نہیں سمجھتیں کہ وہ کبریٰ خان اور اشنا شاہ سے بہتر کردار ادا کرسکتی تھیں کیونکہ وہ دونوں اس شعبے میں طویل عرصے سے کام کر رہی ہیں اور دونوں ڈرامے بہت اچھے تھے لیکن اگر میں کوشش کرتی تو شاید ناظرین کو میری اداکاری بھی پسند آتی۔
ٹک ٹاک اسٹار نے مزید کہا کہ ان کے پاس مختلف ڈراموں کے کچھ اسکرپٹس ہیں جنہیں وہ فائنل کرنے والی ہیں اور لوگ انہیں جلد ڈراموں میں کام کرتے ہوئے دیکھ سکیں گے۔