قرآن بےحرمتی واقعے پر ایران نے اپنے نئے سفیر کو سویڈن بھیجنے سے روک دیا

ایران کے نئے سفیر کو سویڈن بھیجنے کے لیے انتظامی طریقہ کار مکمل کر لیا گیا تھا


ویب ڈیسک July 02, 2023
ایرانی وزیر خارجہ، حسین امیر عبدالہیان’، [فائل-فوٹو]

سویڈن میں مقدس ترین کتاب قرآن کی بے حرمتی پر ایران نے کہا ہے کہ وہ اپنے سابق سفیر کی مدت ختم ہونے کے بعد سویڈن میں اپنے نئے سفیر کو نہیں بھیجے گا۔

ایرانی سرکاری میڈیا کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ حسین امیرعبداللہیان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر کہا کہ ایران سویڈن کی حکومت کی جانب سے قرآن پاک کی بے حرمتی کا اجازت نامہ جاری کرنے کی وجہ سے اپنے نئے سفیر کو وہاں نہیں بھیج رہا۔

اگرچہ ایران کے نئے سفیر کو سویڈن بھیجنے کے لیے انتظامی طریقہ کار مکمل کر لیا گیا ہے لیکن وزارت خارجہ کا فی الحال وہاں قرآن کریم کی توہین کی وجہ سے نئے سفیر کو اس ملک بھیجنے کا کوئی منصوبہ نہیں ہے۔

وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ انہوں نے نئے منتخب ہوانے والے سفیر حجت اللہ فوغانی سے بات چیت کی اور سفیر نے اپنے سفارتی مینڈیٹ کے بارے میں رپورٹ بھی پیش کی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں