ایشز سیریز لانگ روم میں شائقین کی عثمان سمیت آسٹریلوی کرکٹرز سے تکرار

آسٹریلوی ٹیم مینجمنٹ نے ایم سی سی سے شائقین کے رویے کی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے

آسٹریلوی ٹیم مینجمنٹ نے ایم سی سی سے شائقین کے رویے کی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔ فوٹو: ٹوئٹر

لانگ روم میں شائقین کی عثمان خواجہ سمیت آسٹریلوی کرکٹرز سے تکرار ہوگئی۔

لارڈز ٹیسٹ میں اختتامی دن لنچ کے لیے لانگ روم سے واپس جاتے ہوئے آسٹریلوی کرکٹرز ڈیوڈ وارنر اور عثمان خواجہ شائقین کی ہوٹنگ کا نشانہ بن گئے، اس دوران انھیں ایم سی سی ممبران سے الجھتے ہوئے بھی دیکھا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: ایشز سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میں بھی آسٹریلیا نے انگلینڈ کو شکست دے دی


موقع پر موجود میزبان عملے نے صورتحال کو زیادہ خراب ہونے سے بچاتے ہوئے مہمان کرکٹرز کو فوری طور پر ڈریسنگ روم پہنچنے کا راستہ فراہم کردیا۔



آسٹریلوی ٹیم مینجمنٹ نے ایم سی سی سے شائقین کے رویے کی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔

Load Next Story