ایک شخص سالوں تک شادی کرنے کیلئے تنگ کرتا رہا کبریٰ خان

ابھی اکیلے رہنا چاہتی ہوں جو آزادی اکیلے رہنے میں ہے وہ کسی کے ساتھ رہنے میں نہیں ہے، کبریٰ خان


ویب ڈیسک July 03, 2023
(فائل فوٹو)

اداکارہ کبریٰ خان نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں کچھ عرصہ قبل ایک شخص 3 سال تک شادی کرنے کیلئے منانے کی کوشش کرتا رہا۔

پاکستان شوبز کی نامور اداکارہ کبریٰ خان نے ایک پروگرام میں بتایا کہ انہیں ایک شخص نے سالوں تک رشتہ بھیجنے کیلئے بےحد تنگ کیا۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ اس شخص نے مجھے واٹس ایپ پر پیغام بھیجا اور بتایا کہ وہ مجھے پسند کرتا ہے اور مجھ سے شادی کرنا چاہتا ہے اس لئے میرے گھر رشتہ لے کر آنا چاہتا ہے۔

کبریٰ نے بتایا کہ انہوں نے اس شخص کی پیشکش قبول نہیں کی اور انکار کر کے اس کا نمبر بلاک کردیا تاہم اس کے بعد اس شخص نے نئے نمبر سے پھر پیغام بھیجا اور یوں اس کا چاچا ماما، اماں، بہن سب ہی کبریٰ کو میسج کرنے لگے پھر اداکارہ نے تنگ آکر اپنا نمبر ہی تبدیل کر لیا۔

شادی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کبریٰ خان کا کہنا تھا کہ وہ ابھی اکیلے رہنا چاہتی ہیں اور جو آزادی اکیلے رہنے میں ہے وہ کسی کے ساتھ رہنے میں نہیں ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں