25 ہزار ڈالر دو کینیڈا اور امریکا میں کھیلو

پی سی بی کی جانب سے این او سی کیلیے منفرد شرط پر کھلاڑی ناخوش


Sports Desk July 03, 2023
پی سی بی کی جانب سے این او سی کیلیے منفرد شرط پر کھلاڑی ناخوش (فوٹو: ایکسپریس ویب)

25 ہزار ڈالر دو،کینیڈا اور امریکا میں کھیلو، پی سی بی کی جانب سے این او سی کیلیے منفرد شرط پر کھلاڑی ناخوش ہیں۔

گزشتہ دنوں یہ اطلاعات سامنے آئی تھیں کہ پی سی بی نے دونوں ایونٹس کیلیے این او سی کیلیے 25ہزار ڈالر فی پلیئر طلب کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق کھلاڑی اس صورتحال سے خوش نہیں ہیں، دونوں لیگز میں کئی پاکستانی کرکٹرز حصہ لیں گے،ان کا موقف ہے کہ زیادہ رقم کے عوض جس کا معاہدہ ہوا اس کے لیے تو اتنی رقم طلب کی جا سکتی ہے، کم معاوضے والے پلیئرز کیلیے منتظمین کیوں اتنی رقم دیں گے؟ بورڈ کو اس شرط پر نظر ثانی کرنی چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں: امریکی کرکٹ لیگ، حارث اور شاداب کا سان فرانسسکو سے معاہدہ

دوسری جانب چیئرمین کی عدم موجودگی میں ویسے ہی اہم معاملات ٹھپ پڑے ہیں، ایسے میں این او سی کیلیے معاوضے کی شرط واپس لینے کا فی الحال کوئی امکان نظر نہیں آتا۔

واضح رہے کہ امریکی میجر لیگ کرکٹ13 سے30 جولائی تک ڈیلس میں ہوگی، کینیڈا کی گلوبل ٹی ٹوئنٹی لیگ کا تیسرا ایڈیشن 20 جولائی سے 6 اگست تک بریمپٹن میں ہونا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں