پاکستان  جاپان  کو افرادی  قوت فراہم کرسکتا ہے وزیر خارجہ

نجی شعبہ دو طرفہ تعلقات میں اہم کردار ادا کر سکتا ہے، بلاول بھٹو زرداری


ویب ڈیسک July 03, 2023
سیلاب متاثرین کی امداد پر جاپان کے شکر گزار ہیں، بلاول بھٹو زرداری:فوٹو:فائل

وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ پاکستان جاپان کو افراد قوت فراہم کرسکتا ہے۔

ٹوکیو میں جاپانی ہم منصب کے ساتھ پریس کانفرنس میں بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ جاپان کے ساتھ تعلقات کا فروغ چاہتے ہیں۔ سیلاب متاثرین کی امداد کے لیے جاپان کے شکر گزار ہیں۔

وزیرخارجہ نے مزید کہا کہ پاکستان جاپان کو افرادی قوت فراہم کرسکتا ہے۔ دورے میں نجی شعبے کے افراد سے بات چیت کروں گا۔ جاپان سے سرمایہ کاری، تجارت ، سیاحت اور مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کے خواہاں ہیں۔ نجی شعبہ دو طرفہ تعلقات میں اہم کردار ادا کرسکتا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں