ڈالر کی قیمت میں پانچ روپے کی بڑی کمی

ڈالر 280 روپے پر خریدا گیا، ایکسچینج کمپنیوں کے کاؤنٹرز بند


ویب ڈیسک July 03, 2023
(فوٹو: فائل )

آئی ایم ایف سے معاہدے کے بعد کاروباری ہفتے کے پہلے روز ڈالر کی قیمت میں پانچ روپے کی بڑی کمی دیکھی گئی، ڈالر 280 روپے پر خریدا گیا۔

ایکس چینج کمپنیوں کے پاس ڈالر خریدنے کے لیے سرمایہ ختم ہوگیا جس کے بعد ایکس چینج کمپنیوں کے کاؤنٹرز بند کر دیے گئے۔

مزید پڑھیں؛ آئی ایم ایف معاہدے کے اثرات؛ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی، تاریخ رقم

آئی ایم ایف معاہدے کے بعد روپے کی قدر میں استحکام کے باعث ڈالر بیچنے والوں کی قطاریں لگ گئیں جس کے باعث ڈالر میں منتقل کیا گیا سرمایہ واپس آنا شروع ہوگیا۔

چیئرمین پاکستان فاریکس ایکسچینج ایسوسی ایشن ملک بوستان کا کہنا ہے کہ انٹربینک مارکیٹ کھلنے پر کل ڈالر کی قیمت میں مزید کمی ہوگی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |