سونے کی قیمت میں مسلسل دوسرے روز بڑی کمی

فی تولہ سونا 2 لاکھ 5 ہزار روپے کی سطح پر آگیا


Business Reporter July 04, 2023
(فوٹو : فائل)

آئی ایم ایف معاہدے کے بعد روپے کی قدر میں بہتری کے ساتھ سونا بھی سستا ہونے لگا۔

صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق منگل کو سونے کی قیمت میں مزید 2200 روپے کی کمی واقع ہوئی، اس سے قبل پیر کے روز سونے کی قیمت 8 ہزار رروپے فی تولہ کم ہوئی تھی۔

منگل کو 2200 روپے کی کمی سے فی تولہ سونا 2 لاکھ 5 ہزار روپے پرآگیا جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 1887 روپے کی کمی سے 1 لاکھ 75 ہزار 754 روپے ہوگئی، عالمی مارکیٹ میں 17 ڈالر کے اضافے سے فی اونس سونا 1929 ڈالر کی سطح پر آگیا۔

واضح رہے کہ آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدے کے ملکی معیشت پر مثبت اثرات کے باعث مقامی صرافہ بازاروں میں سونے کی قیمت میں کمی واقع ہوئی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں