چیئرمین پی ٹی آئی کا چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ پر عدم اعتماد کا اظہار

یقین ہے کہ اِس بنچ سے شفاف اور غیر جانب دارانہ انصاف نہیں ملے گا، کیس منتقل کیا جائے، چیئرمین پی ٹی آئی


ویب ڈیسک July 03, 2023
یقین ہے کہ اِس بنچ سے شفاف اور غیر جانب دارانہ انصاف نہیں ملے گا، چیئرمین پی ٹی آئی

چیئرمین پی ٹی آئی نے توشہ خانہ ٹرائل کے خلاف سماعت کرنے والے چیف جسٹس عامر فاروق پر مشتمل بینچ پر عدم اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کیس دوسری عدالت کو منتقل کرنے کی استدعا کردی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی نے اپنے وکیل کے ذریعے اس حوالے سے اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائر کردی۔

عمران خان نے توشہ خانہ کیس کے ٹرائل کے خلاف درخواستیں دوسرے بینچ کو منتقل کرنے کی استدعا کرتے ہوئے موقف اپنایا ہے کہ یقین ہے کہ اِس بنچ سے شفاف اور غیر جانب دارانہ انصاف نہیں ملے گا، استدعا ہے کہ چیف جسٹس چیئرمین تحریک انصاف کی درخواستیں سننے سے معذرت کرلیں اور کیس دوسری عدالت کو منتقل کردیں۔

واضح رہے کہ سیشن کورٹ کے فیصلے کے خلاف چیئرمین پی ٹی آئی کی اپیلیں چیف جسٹس کی عدالت میں زیر سماعت ہیں۔ درخواست میں ڈسٹرکٹ الیکشن کمیشن کو فریق بنایا گیا ہے۔

‏ چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف اسلام آباد میں درج 10 مقدمات جوڈیشل کمپلیکس منتقل

دریں اثنا ‏ چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف اسلام آباد میں درج 10 مقدمات کے معاملے میں پیش رفت سامنے آئی ہے، چیف کمشنر نے ضلعی کچہری میں مقرر سماعتوں کو جوڈیشل کمپلیکس منتقل کردیا اور اس کا نوٹی فکیشن جاری کردیا۔

چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف تھانہ شہزاد ٹاؤن اور تھانہ ترنول میں درج دو دو مقدمات پر کل سماعت ہوگی، تھانہ کراچی کمپنی، کوہسار، رمنا، سیکریٹریٹ، مارگلہ اور کھنہ میں بھی درج مقدمات پر کل سماعت ہوگی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |