جماعت اسلامی کا سویڈن کے سفارت خانے تک احتجاجی مارچ کا اعلان

سویڈن میں ہو نے والا واقعہ دنیا کے امن کو تباہ اور آگ لگا نے کے مترادف ہے، ترجمان جماعت اسلامی


ویب ڈیسک July 03, 2023
سویڈن میں ہو نے والا واقعہ دنیا کے امن کو تباہ اور آگ لگا نے کے مترادف ہے، ترجمان جماعت اسلامی

جماعت اسلامی نے سویڈن میں قرآن کریم کی بے حرمتی کے خلاف سویڈن کے سفارت خانے تک احتجاجی مارچ کا اعلان کردیا۔

اسلام آباد میں مظاہرے کی قیادت سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان امیر العظیم کریں گے۔ احتجاجی مارچ کا آغاز آج اسلام آباد میں شام کو ہوگا۔

ترجمان جماعت اسلامی کے مطابق سویڈن حکومت کی آشیر باد سے رونما ہو نے والے اس واقعے کے خلاف بھر پور احتجاج ریکارڈ کروائیں، سویڈن میں ہو نے والا واقعہ دنیا کے امن کو تباہ اور آگ لگا نے کے مترادف ہے۔

انہوں نے کہا کہ سویڈن یا یورپ میں یہ پہلا واقعہ نہیں ہے، افسوسناک امر یہ ہے کہ سٹاک ہوم پولیس کی جانب سے قرآن پاک کی بے حرمتی کی اجازت دی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں