مضاربہ اسکینڈل اربوں روپے بیرون ملک بھیجنے والا ملزم گرفتار

ملزم پر لوٹے گئے اربوں روپے سنگاپور، جنوبی افریقہ سمیت دیگر ممالک میں ہنڈی کے ذریعے منتقل کرنے کاالزام ہے۔

ملزم پر لوٹے گئے اربوں روپے سنگاپور، جنوبی افریقہ سمیت دیگر ممالک میں ہنڈی کے ذریعے منتقل کرنے کاالزام ہے۔ فوٹو: فائل

قومی احتساب بیورو نے مضاربہ اسکینڈل کے اربوں روپے بیرون ملک منتقل کرنے کے الزام میں ملزم لال خان بنگش کوگرفتارکر لیا۔


نیب ذرائع کے مطابق ملزم کوگزشتہ رات گرفتارکیا گیا، ملزم پر مضاربہ اسکینڈل کے گرفتار ملزمان کے لوٹے گئے اربوں روپے سنگاپور، جنوبی افریقہ سمیت دیگر ممالک میں ہنڈی کے ذریعے منتقل کرنے کاالزام ہے۔ نیب تمام ترکوششوں کے باوجودگرفتار ملزمان سے یہ معلوم نہیں کرسکا کہ منتقل کیے گئے اربوں روپے کہاں اورکس کاروبار میں لگائے گئے؟ ۔ نیب حکام کو ہزاروں متاثرین کے32 ارب سے زائدکی رقوم میں سے ایک سال کی کوششوں میں صرف ایک ارب30کروڑکی ریکوری کی تصدیق اور تفصیلات فراہم کی گئی ہیں۔

ریکوری میں وہ تمام پراپرٹیز بھی شامل ہیں جونیب نے ضبط کیں۔ دریں اثنا قومی احتساب بیورو نے مضاربہ کیس میں کسی ملزم کورہاکرنے کی تردید کی ہے۔ مضاربہ اسکینڈل کے سینکڑوں متاثرین نے اسلام آباد میں احتجاج کیا تھا کہ ملزمان کو رہا کردیا گیا ہے، نیب کی جانب سے وضاحت جاری کی گئی ہے کہ نیب نے مفتی احسان الحق کو رہا نہیں کیا، وہ جیل میں اور کیس عدالت میں زیر سماعت ہے۔
Load Next Story