لاہور میں 5 سالہ بچے سے بدفعلی کرنے والا ملزم گرفتار

پولیس نے ملزم کو ایک گھنٹے میں گرفتار کرکے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کردیا


Staff Reporter July 03, 2023
(فوٹو: فائل )

پنجاب کے دارالحکومت کے علاقے جوہر ٹاؤن میں پولیس نے پانچ سالہ بچے کے ساتھ بدفعلی کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

جوہر ٹاؤن پولیس حکام کے مطابق ملزم رحمت عرف بھولا نے چیز دلانے کے بہانے پانچ سالہ بچے کو قریبی ورکشاپ لے جاکر بدفعلی کا نشانہ بنایا اور پھر موقع سے فرار ہوگیا۔

جوہر ٹاؤن پولیس نے اطلاع موصول ہونے پر فوری مقدمہ درج کیا اور ایک گھنٹے کی جدوجہد کے بعد ملزم کو گرفتار کرلیا۔

ایس ایچ او جوہر ٹاؤن حسن رضا نے بتایا کہ ملزم کو گرفتار کر کے مزید تحقیقات کے لیے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا گیا ہے جبکہ ایس پی صدر وقار کھرل نے کہا کہ ملزم کو تمام قانونی تقاضے پورے کرتے ہوئے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں