کراچی میں زائد قیمت پر دودھ بیچنے والے دکانداروں کے خلاف کریک ڈاؤن شروع
تمام ڈی سیز 180 روپے فی لیٹر میں دودھ کی فروخت یقینی بنائیں، کمشنر کراچی
کمشنر کی ہدایت پر انتظامیہ نے سرکاری نرخ کی خلاف ورزی کرنے والے دودھ فروشوں کے خلا ف کریک ڈاون شروع کردیا۔
دودھ فروشوں کی جانب سے قیمت میں من مانا اضافہ کرنے کے بعد پیر کو کراچی کے تمام اضلاع کے اسسٹنٹ کمشنرز نے کمشنر کراچی اقبال میمن کی ہدایت پر سرکاری نرخ کے نفاذ کے لئے اپنی نگرانی میں 180 روپے فی لیٹر قیمت پر صارفین کو دودھ فروخت کرایا۔
کمشنر کراچی محمد اقبال میمن نے تمام ڈپٹی کمشنرز کو ہدایت کی ہے کہ وہ خود سرکاری نرخ پر دودھ کی دستیابی کو یقینی بنانے کے لئے نگرانی کریں اور یقینی بنائیں کہ صارفین کو 180 روپے فی لیٹر دودھ دستیاب ہو۔
انہوں نے کہا کہ تمام متعلقہ افسران فیلڈ میں جاکر دودھ کی قیمتیں خصوصی طور پر چیک کریں اور کارروائی کی رپورٹ پیش کریں، جو سرکاری نرخ کی خلاف ورزی کرے ان کا دودھ اپنی نگرانی میں سرکاری نرخ پر فروخت کرائیں۔