آئی ایم ایف معاہدے سے پاکستان کی مالی گنجائش معمولی بہتر ہوگی موڈیز

یہ وثوق سے نہیں کہا جاسکتا کہ پاکستان آئی ایم ایف کی 3 ارب ڈالر فنڈنگ حاصل کرلے گا، عالمی کریڈٹ ریٹنگ ایجنسی


Irshad Ansari July 03, 2023
(فوٹو : فائل)

بین الاقوامی کریڈٹ ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان 3 ارب ڈالر کے معاہدے پر بیان جاری کردیا۔

موڈیز کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف سے اسٹینڈ بائی معاہدے سے پاکستان کی مالی گنجائش معمولی بہتر ہوگی تاہم آئی ایم ایف فنانسنگ سے پاکستان کے لیے فنڈنگ کے حصول کا راستہ ہموار ہوگا۔

موڈیز کا کہنا ہے کہ یہ وثوق سے نہیں کہا جاسکتا کہ پاکستان آئی ایم ایف کی 3 ارب ڈالر فنڈنگ حاصل کرلے گا، پاکستان کو طویل مدتی استحکام کے لیے اصلاحات کرنا ہوں گی اور اپنی آمدنی بڑھانا ہوگی۔

موڈیز کے مطابق مستقبل قریب میں پاکستان کی معاشی سرگرمیاں متاثر رہیں گی، بلند شرح سود اور مہنگائی اور حکومتی اخراجات سرمایہ کاری پر اثر انداز رہیں گے، پاکستان کی بیرونی قرضوں کی ادائیگی بھی بلند رہے گی۔

واضح رہے کہ 30 جون کو پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان اسٹاف لیول معاہدہ طے پایا ہے، یہ 3 ارب ڈالر کا اسٹینڈ بائی ارینجمنٹ معاہدہ ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں