الجیریا میں سجدے کے دوران نابینا نوجوان کی بینائی لوٹ آئی
احمد قادری اپنی بینائی کی واپسی سے مایوس ہوچکے تھے
الجیریا میں ایک نوجوان کی بینائی بحال ہونے کا حیران کن واقعہ پیش آیا ہے جس نے سب کو چونکا دیا ہے۔
عرب میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ واقعہ الجزائر کی ریاست میں اس وقت پیش آیا جب عید کے دوسرے روز ایک نابینا نوجوان احمد قادری مسجد میں نماز مغرب ادا کر رہا تھا۔
احمد قادری دو سال سے نابینا تھے۔ گزشتہ دنوں عیدالاضحیٰ کے دوسرے دن ریاست تیارت کی مسجد عمر بن عبدالعزیز میں وہ نماز پڑھنے گئے جہاں انکے ساتھ یہ حیران کُن واقعہ پیش آیا۔
الجیریا کے چینل 'النھار' کو دیے گئے انٹرویو میں احمد قادری نے کہا کہ اللہ نے عید الاضحی کے دوسرے دن مسجد کے اندر ان کی بینائی بحال کر دی حالانکہ وہ صحت یاب ہونے کی امید کھو چکے تھے۔