پاکستان نے آئی ایم ایف کو تحریری یقین دہانیاں کروا دیں

پاکستان کی طرف سے آئی ایم ایف کو یہ بھی یقین دلایا گیا ہے کہ تجارت پر پابندیاں بھی ختم کر دی جائیں گی

فوٹو: فائل

پاکستان نے بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کو لیٹر آف انٹینٹ (ایل او آئی)کی کاپی بھجوا دی ہے، جس پر وزیر خزانہ اور گورنر اسٹیٹ بینک کے دستخط موجود ہیں۔

وزارتِ خزانہ زرائع کے مطابق پاکستان نے لیٹر آف انٹینٹ میں آئی ایم ایف کو متعدد یقین دہانیاں کرائی ہیں۔


پاکستان نے آئی ایم ایف کو نو ماہ کے دوران کوئی نئی ٹیکس ایمنسٹی اسکیم نہ دینے کی یقین دہانی کرائی ہے۔ پاکستان کی طرف سے آئی ایم ایف کو یہ بھی یقین دلایا گیا ہے کہ تجارت پر پابندیاں بھی ختم کر دی جائیں گی۔

آئی ایم ایف کو یقین دہانی کرائی گئی ہے کہ پاکستان قرض دینے والے دوست ممالک اور اداروں کی یقین دہانیوں پرعمل درآمد کرائے گا، پاکستان کی طرف سے آئی ایم ایف کو اپنے غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر بڑھانے اور سرکاری اداروں میں اصلاحات کی بھی یقین دہانی کرائی گئی ہے۔
Load Next Story