نیب کو انکوائری کے دوران ملزم کو گرفتار کرنے کا اختیار مل گیا آرڈیننس قانون بن گیا

قائم مقام صدر صادق سنجرانی نے آرڈیننس پر دستخط کیے، ملزم کا 30 روز جسمانی ریمانڈ ممکن ہوگا


ویب ڈیسک July 04, 2023
فوٹو فائل

قائمقام صدر مملکت صادق سنجرانی نے نیب ترمیمی آرڈیننس پر دستخط کردیے جس کے بعد اب قومی احتساب بیورو کو انکوائری کے دوران ملزم کو گرفتار کرنے کا اختیار حاصل ہوگا۔

آرڈیننس کے تحت نیب ملزم کے جسمانی ریمانڈ کی مدت 14 روز سے بڑھا کر 30 دن کردی گئی ہے جبکہ آرڈیننس کی منظوری کے بعد چیئرمین نیب کو عدم تعاون پر ملزم کے وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کی اجازت ہوگی۔

آرڈیننس کے تحت نیب کے ملزم کو اپنی بے گناہی خود ہی ثابت کرنا ہوگی جبکہ وہ کسی بھی انکوائری کیخلاف عدالت سے رجوع نہیں کرسکے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نئے قانون میں نیب کے ہاتھ باندھ دیے گئے تھے جس کی بنیاد پر قانون میں 6 ترامیم کر کے آرڈیننس جاری کیا گیا اور اس کے ساتھ ہی نیب کو انکوائری پر ملزم کی گرفتاری کا اختیار دے دیا گیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں