ملک بھر میں پاک فوج سے اظہار یکجہتی کیلئے مظاہروں اور ریلیوں کا سلسلہ جاری

گجرات، سیالکوٹ، ڈسکہ، خان پور، مظفرگڑھ و دیگر شہروں میں مظاہرے، ریلیاں نکالی گئیں


Numaindgan Express May 02, 2014
پاک فوج سے اظہاریکجہتی کے لیے اہلسنّت والجماعت کی ریلی ایم آرکیانی روڈ سے گزررہی ہے۔ فوٹو: ایکسپریس

ملک بھر میں فوج سے اظہار یکجہتی کیلیے مظاہروں اور ریلیوں کا سلسلہ جمعرات کو بھی جاری رہا۔ شرکا ''پاک فوج کو سلام''، ''پاک فوج زندہ باد'' کے نعرے لگاتے رہے۔

جماعت الدعوۃ گجرات کے زیراہتمام کچہری چوک میں مظاہرہ کیا گیا جس میں تعلیمی اداروں کے طلبا، وکلا، تاجروں، سول سوسائٹی اور دیگر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔ سیالکوٹ میں پٹھان امن کمیٹی نے ریلی نکالی جس میں سیکڑوں افراد نے شرکت کی۔ ڈسکہ کے نواحی قصبے موضع دھرم کوٹ میں آئی ایس آئی کے حق میں عوامی ریلی نکالی گئی جو اسکول سے شروع ہوکر دھرم کوٹ چوک میں اختتام پذیر ہوئی، ریلی کی قیادت ن لیگ کے رہنما ملک عصمت اللہ نے کی۔

خان پور میں تحریک صوبہ پنج ند نے آئی ایس آئی اور فوج کی حمایت میں ریلی نکالی، شرکا نے قومی پرچم اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر آئی ایس آئی اور فوج کے حق میں نعرے درج تھے۔ شاہ پور میں سابق ایم این اے سید جاوید حسنین و دیگر کی قیادت میں لاری اڈے سے ریلی نکالی گئی، اس موقع پر مقررین نے کہا کہ جنگ جیو بھارت کے اکسانے پر واویلا کر رہا ہے۔ مظفر گڑھ میں جھنگ موڑ چوک سے ضلع کونسل چوک تک ریلی نکالی گئی۔ کوئٹہ میں پریس کلب کے سامنے مظاہرہ کیا گیا۔ پاکستان علما کونسل آج ملک بھر میں یوم قومی یکجہتی منائے گی۔ جماعت الدعوۃکے زیراہتمام فوج سے اظہار یکجہتی کیلیے استحکام پاکستان کنونشن 4مئی کو ہوگا، یونیورسٹی گرائونڈ میں ہونے والے کنونشن میںملک بھر کی مذہبی، سیاسی و سماجی تنظیموں کے مرکزی قائدین خطاب کریں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |