واٹس ایپ پر ایچ ڈی ویڈیو بھیجنے کی سہولت پیش کردی گئی
فیچر کی مدد سے صارفین واٹس ایپ پر 416 بائی 880 کے ساتھ 608 بائی 1296 ریزولوشن کی ویڈیو بھیج سکیں گے
واٹس ایپ تیزی سے جدت کی جانب گامزن ہے اور اب دو اہم تبدیلیاں کی گئی ہیں۔ ان میں سے ایک یوزرانٹرفیس میں معمولی سی تبدیلی کی گئی ہے جبکہ دوسری اہم تبدیلی یہ ہے کہ جلد ہی صارفین ایچ ڈی ویڈیو بھیج سکیں گے۔
گوگل پلے اسٹور پر موجود بی ٹا پروگرام میں یہ تبدیلیاں دیکھی جاسکتی ہیں اور بعض صارفین ان فیچرز کی آزمائش بھی کررہے ہیں۔ ان میں سب سے بڑی تبدیلی بی ٹا ورژن 2.23.14.10 میں دیکھی گئی ہے جس میں اب ایچ ڈی ویڈیو پر مبنی بڑی فائل بھیجی جاسکیں گی۔
اس طرح اب واٹس ایپ پر 416 بائی 880 کے ساتھ 608 بائی 1296 ریزولوشن کی ویڈیو بھیجی جاسکتی ہیں جو ایک اہم پیشرفت بھی ہے۔ واٹس ایپ کی خبر دینے والی ویب سائٹ، ڈبلیو اے بی ٹا اِنفو نے تو یہاں تک کہا ہے کہ جب یہ ویڈیو ایک سے دوسری جگہ بھیجی جائیں گی تو ویڈیو پر مختصر سا ایچ ڈی بھی لکھا ہوگا۔
اب دوسرے ورژن کا ذکر ہوجائے جس کا نمبر 2.23.14.12 ہے جو حقیقت میں یوزرانٹرفیس کی تبدیلی ہہے۔ اس میں پاپ اپ ونڈوز کی شکل میں کچھ تبدیلی کی گی ہے۔ اس میں آئکن کے کنارے کچھ تراشے گئے ہیں اور انہیں گول بنایا گیا ہے۔
تاہم اسے عام ورژن تک پہنچنے میں کچھ وقت لگ سکے گا۔