11 مئی کا احتجاج ہماری تحریک کا آغاز ہے طاہرالقادری

کسی کے ایجنڈے پر نہیں،جلد پاکستان آکر مافیا سے اقتدار چھین کر عوام کو منتقل کردوں گا، طاہرالقادری


Monitoring Desk May 02, 2014
کسی کے ایجنڈے پر نہیں،جلد پاکستان آکر مافیا سے اقتدار چھین کر عوام کو منتقل کردوں گا، طاہرالقادری فوٹو: اے ایف پی/فائل

پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ طاہرالقادری نے کہا ہے کہ گیارہ مئی کو میرا ایجنڈا قطعی طورپر 2013 سے مختلف نہیں، میں ذاتی طورپر تو نہیں آرہا لیکن بہت جلد پاکستان آکر اقتدار سے چمٹے مافیا سے اقتدار چھین کر عوام کو منتقل کردوں گا۔

ایکسپریس نیو زکے پروگرام فیس ٹو فیس میں میزبان ڈاکٹر معید پیرزادہ سے گفتگو میں انھوں نے کہا کہ گیارہ مئی کا احتجاج ہماری تحریک کا آغاز ہے، میری آنکھوں کا آپریشن ہوا ہے جس کی وجہ سے ابھی میں فوری طور پر تو نہیں آرہا لیکن بہت جلد پاکستان آئوں گا اور اس انقلابی تحریک کو پایہ تکمیل تک پہنچائوں گا،میں سمجھتا تھا کہ سپریم کورٹ کی اعلیٰ کرسی پر بیٹھا شخص واقعی جج ہے لیکن مجھے بعد میں پتہ چلا کہ وہ اس کرپٹ سسٹم کا حصہ ہے اس نے میرے ساتھ دھوکہ کیا اس مرتبہ ہم نے کسی عدالت میں نہیں جانا ہم عوام کی عدالت میں جائیں گے ہم نے کسی سے مذاکرات نہیں کرنے ایک کروڑ نمازی جب اکٹھا ہوگا تو ہم اس وقت تک اپنا پرامن احتجاج ختم نہیں کریں گے جب تک ان ظالموں سے اقتدار چھین کر عوام کو منتقل نہ کردیں اقتدارپر قابض لوگوں کو سزا ملے گی اور یہ جیل جائیں گے۔

میری جدوجہد 2004 سے جاری ہے میں کسی کے ایجنڈے پر نہیں، عوام اور پاکستان کی خدمت کے ایجنڈے پر ہوں جو لوگ یہ کہتے ہیں کہ مجھے عوام پسند نہیں کرتے کیونکہ میں یہاں نہیں رہتا تو میں بتا دوں اگر عوام مجھے پسند نہیں کرتے تو وہ میری کال کو مستردکردیں گے ، پولیس میرے ساتھ ہوگی اورانشاء اللہ وہ وردی اتارکر میرے حوالے کردینگے،عوام ادارے میرے ساتھ ہوں گے اورعوام پرامن طریقے سے اقتدار لے لیں گے،گیارہ مئی کے احتجاج کی کال بہت پہلے دی تھی یہ اتفاق ہوگیا ہے کہ عمران خان بھی اسی روز احتجاج کررہے ہیں اور یہ بھی اتفاق ہے کہ ان دنوں حکومت اور فوج کے درمیان کچھ تنائو ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں