جنت مرزا کو بالی ووڈ کے کونسے بڑے اسٹار کے ساتھ فلم آفر ہوئی تھی

بلاک بسٹر ڈرامے ’پری زاد‘ اور ’ہم کہاں کے سچے تھے‘ آفر ہو چکے ہیں بالی ووڈ سے بھی فلم آفر ہوئی ہے، جنت مرزا


ویب ڈیسک July 04, 2023
(فائل فوٹو)

ٹک ٹاکر جنت مرزا کا کہنا ہے کہ انہیں بالی ووڈ کے سُپر اسٹار کے ساتھ فلم آفر ہوئی تھی۔

سوشل میڈیا پر ٹاک ٹاکر جنت مرزا کے ایک انٹرویو کی کلپ وائرل ہو رہی ہے جس میں انہیں بالی ووڈ سے آئی آفر سے متعلق بات کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔

میزبان نے جنت سے پوچھا کہ آپ کو پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کے بلاک بسٹر ڈرامے پری زاد اور ہم کہاں کے سچے تھے آفر ہو چکے ہیں تو کیا آپ کو بالی ووڈ سے بھی کوئی آفر آئی ہے؟


جس پر جنت مرزا نے کہا کہ انہیں دو ماہ قبل بالی ووڈ سے آفر ہوئی تھی تاہم انہوں نے اسے ٹھکرا دیا۔

جنت مرزا کا کہنا تھا کہ انہیں بالی ووڈ کے سُپر اسٹار کارتک آریان کے ساتھ فلم میں لیڈ رول کی آفر آئی تھی جس کو انہوں نے مسترد کر دیا۔

ٹاک ٹاکر کا کہنا تھا کہ وہ بھارت جاکر کام نہیں کر سکتیں اور نہ ہی ان کے والدین انہیں بھارت میں کام کرنے کی اجازت دیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں