عالمی بینک نے پاکستان کیلئے 12ارب ڈالر قرض کی منظوری دیدی

ایک ارب ڈالر داسو ہائیڈل پاور منصوبے اور توانائی کے دیگر منصوبوں کیلئے ہونگے، ذرائع


Numainda Express May 02, 2014
ایک ارب ڈالر داسو ہائیڈل پاور منصوبے اور توانائی کے دیگر منصوبوں کیلئے ہونگے، ذرائع فوٹو: فائل

عالمی بینک نے کنٹری اسٹرٹیجی پیپر کے تحت پاکستان کیلیے12ارب ڈالر قرض کی منظوری دیدی، 11ارب ڈالر اگلے5 سال کے دوران ملیں گے جبکہ ایک ارب ڈالر کا سستا قرضہ فراہم کیا جائے گا، ذرائع کے مطابق عالمی بینک کے ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس گزشتہ روز واشنگٹن میں ہوا جس میں قرضوں کی منظوری دی گئی۔

ذرائع کے مطابق ایک ارب ڈالر داسو ہائیڈل پاور منصوبے اور توانائی کے دیگر منصوبوں کیلئے ہونگے، اس پر ایک تا2 فیصد شرح سود عائد ہوگی اور واپسی کا عرصہ15 سے 20 سال کا ہوگا، یہ رقم جون تک مل سکے گی جبکہ 11 ارب ڈالر کا قرض پاکستان کی معاشی اصلاحات کو مد نظر رکھتے ہوئے کنٹری اسٹرٹیجی پیپر کے تحت فراہم کیا جائیگا، یہ رقم5 سال میں مختلف ترقیاتی منصوبوں کے لیے ہو گی۔ حکام کے مطابق عالمی بینک ایگزیکٹو بورڈ کی طرف سے دی جانے والی منظوری کے بارے میں عالمی بنک کے کنٹری ڈائریکٹر آج پریس کانفرنس کریں گے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں