چیئرمین پی ٹی آئی بشریٰ بی بی کو اینٹی کرپشن نے طلب کرلیا

پی ٹی آئی کے چئیرمین کی بہن اور بہنوئی کو بھی کل طلب کیا گیا ہے، ترجمان اینٹی کرپشن

عدم پیشی کی صورت میں یکطرفہ کارروائی عمل میں لائی جائے گیا، اینٹی کرپشن پنجاب:فوٹو:فائل

پنجاب اینٹی کرپشن نے چئیرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو کل طلب کرلیا۔

ترجمان اینٹی کرپشن پنجاب کی جانب سے جاری بیان کے مطابق چئیرمین پی ٹی آئی کو لیہ اراضی اسکینڈل اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو ان کے گاؤں میں غیر قانونی طور پر ترقیاتی کاموں میں کرپشن کے الزامات پر طلب کیا گیا ہے۔


بشریٰ بی بی پرمن پسند ٹھیکیداروں کو غیر قانونی طور پر ٹھیکے دلوانے کا بھی الزام ہے ۔ بشری بی بی کو پابند کیا گیا ہے کہ وہ انکوائری کمیٹی کے سامنے پیش ہو کر اپنا موقف دیں۔اینٹی کرپشن نے طلبی کا نوٹس زمان پارک اور بنی گالا کی رہائش گاہوں پر چسپاں کیا ہےبشری بی بی کی طلبی کا نوٹس ان کے وکلاء علی بھٹہ اور اویس کو بھی وصول کروایا گیا ہے۔ بشری بی بی کو اینٹی کرپشن اوکاڑہ آفس میں

ترجمان اینٹی کرپشن پنجاب کے مطابق چئیرمین پی ٹی آئی کی بہن اور بہنوئی کو بھی کل طلب کیا گیا ہے۔ چئیرمین پی ٹی آئی نے عدالت کو انکوائری کمیٹی کے سامنے پیش ہونے کی یقین دہانی کروائی تھی۔

ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ اینٹی کرپشن نے طلبی کا نوٹس چئیرمین پی ٹی آئی رہائش گاہ زمان پارک پر چسپاں کردیا ہے۔ چیرمین پی ٹی آئی کے اراضی کیس میں ملوث ہونے کے واضح شواہد موجود ہیں۔ اینٹی کرپشن انکوائری ٹیم میرٹ پر لیہ اراضی کے معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے ۔عدم پیروی یا غیر حاضری کی صورت میں چیرمین پی ٹی آئی کے خلاف یکطرفہ کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔
Load Next Story