او جی ڈی سی ایل نے جھل مگسی گیس منصوبے پر کام کا دوبارہ آغاز کردیا

کام کے آغاز سے توانائی کی ضروریات کوکچھ حد تک پوری کرنے میں مدد ملے گی


Staff Reporter July 04, 2023
او جی ڈی سی ایل نے پانی کی اہمیت کومدنظر رکھتے ہوئے آر او پلانٹ بھی نصب کیا۔ فوٹو: فائل

آئل اینڈ گیس ڈیولپمنٹ کمپنی لمیٹڈ نے ملک میں توانائی کی بڑھتی ہوئی ضروریات کوپورا کرنے کے تناظر میں جھل مگسی گیس منصوبے پر کام دوبارہ شروع کردیا ہے۔

جدید ترین گیس پراسسنگ پلانٹ جو یومیہ پیداوار 13.7 ایم ایم ایس سی ایف گیس پیدا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے کے دوبارہ کام کے آغاز سے پاکستان کی بڑھتی ہوئی توانائی کی ضروریات کو کچھ حد تک پوری کرنے میں مدد ملے گی، اس پلانٹ کی تنصیب آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی کے اس علاقے میں تیل اور گیس کی مزید دریافت اور پیداوار کے عزم کی عکاس ہے۔

کمرشل آپریشنز کے علاوہ کمپنی نے تعلیم، صحت، پانی اور انفرا اسٹرکچر کے شعبوں میں سماجی فلاح وبہبود کے کاموں کے ذریعے جھل مگسی میں مقامی آبادی کے معیار زندگی کو بہتر بنانے کے اپنے عزم کو بھی اجاگر کیا۔

یہ بھی پڑھیں: او جی ڈی سی ایل پر گردشی قرضے، آئل اینڈ گیس سیکٹر پر منفی اثرات شروع

صحت کی سہولیات کو بڑھانے کی کوششوں کے طور پر او جی ڈی سی ایل نے جھل مگسی میں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال کو ایمبولنس فراہم کی ہے، اس کے علاوہ او جی ڈی سی ایل نے پینے کے صاف پانی کی اہمیت کو مدنظر رکھتے ہوئے ریورس اوسموسس (آر او) پلانٹ بھی نصب کیا ہے۔

کمپنی ملک میں توانائی کی ضروریات کو پوراکرنے اور کمیونٹی کی بہتری کے اقدامات کیلیے اپنے عزم کے ساتھ جھل مگسی کی سماجی و معاشی ترقی کیلیے فعال کردار ادا کررہا ہے، کمپنی کی کثیر جہتی سوچ جو قابل اعتماد توانائی کی فراہمی کو محفوظ بنانے اور علاقہ مکینوں کے معیار زندگی کو بڑھانے کیلیے وقف ہے، پاکستان کی انرجی سیکیورٹی اور پائیدار ترقی کے حصول میں ایک اہم سنگ میل ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں