طالبان نے بیوٹی پارلرز پر پابندی عائد کردی

کابل میں بیوٹی پارلرز کے لائسنس فوری طور پر منسوخ کردئیے گئے


ویب ڈیسک July 04, 2023
بیوٹی پارلرز پر پابندی طالبان رہنما کے حکم پر لگائی گئی:فوٹو:فائل

افغانستان میں طالبان حکومت نے بیوٹی پارلرز پر پابندی عائد کردی گئی۔

طالبان حکومت کے محکمہ اخلاقیات کے ترجمان محمد عاکف نے افغان چینل سے سے گفتگو میں کہا کہ طالبان رہنما کی جانب سے جاری زبانی احکامات کے بعد کابل سمیت مختلف صوبوں میں بیوٹی پارلرز پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔

احکامات کے تحت کابل میونسپلٹی میں قائم تمام بیوٹی پارلرز کے لائسنس بھی منسوخ کردئیے گئے۔ اس سے قبل طالبان خواتین اورلڑکیوں کے تعلیمی اداروں ، پارکس، سینما اور دیگر تفریحی مقامات پر جانے پر بھی پابندی لگا چکے ہیں۔ طالبان کو خواتین پر عائد کی گئی ان پابندیوں کے باعث عالمی تنقید کا سامنا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں