حکومت واضح کرے مذاکرات آگے بڑھانا چاہتی ہے یانہیں طالبان رابطہ کارکمیٹی
طالبان رابطہ کارکمیٹی آئندہ3 سے4روزمیں حکومت کے واضح جواب سے طالبان شوریٰ کو آگاہ کرے۔
طالبان قیادت نے طالبان رابطہ کار کمیٹی کوپیغام دیاہے کہ وہ حکومت سے حتمی طور پر معلوم کرکے بتائے کہ حکومت مذاکراتی عمل کو آگے بڑھانا چاہتی ہے یانہیں اورحکومت کی جانب سے طالبان اوران کے ذیلی گروپس کے خلاف کارروائیاں بندکی جائیں گی یانہیں ۔
طالبان رابطہ کارکمیٹی آئندہ3 سے4روزمیں حکومت کے واضح جواب سے طالبان شوریٰ کو آگاہ کرے،اب حکومت کاواضح پیغام آنے کے بعددوسری ملاقات کے لیے مقام اور وقت کا تعین کیا جائے گا اور طالبان قیادت سیز فائرمیں مزید توسیع کرنے کے حوالے سے اعلان کرنے یا نہ کرنے پرطالبان قیادت اپنے آئندہ کے لائحہ عمل سے آگاہ کرے گی۔وفاق نے رابطہ کارکمیٹی کے رکن کوآگاہ کیا ہے کہ مذاکرات کے معاملے کوبراہ راست وزیر اعظم نواز شریف دیکھ رہے ہیں اوران کے دورہ برطانیہ سے واپسی کے بعدحکومت کی مذاکرات کی اگلی حکمت عملی سے طالبان رابطہ کار کمیٹی کو آگاہ کردیا جائے گا۔