پسند کی شادی کرنے والا شخص فائرنگ سے جاں بحق
مقتول کا آبائی تعلق اٹک سے تھا جبکہ اس نے چند سال قبل پسند کی شادی کی تھی
بلدیہ اتحاد ٹاؤن مفتی محمود چوک پر فائرنگ کے واقعہ میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔
اس حوالے سے ایس ایچ او اتحاد ٹاؤن امداد پنہور نے بتایا کہ مقتول کی شناخت 35 سالہ محمود زمان کے نام سے کی گئی جسے سینے پر گولی لگی تھی۔
فائرنگ کا واقعہ اس وقت پیش آیا جب مقتول برگر خرید کر پیدل گھر کی جانب جا رہا تھا کہ پہلے سے موجود موٹر سائیکل پر سوار 2 ملزمان نے اس پر کچھ فاصلے سے فائرنگ کر دی اور موقع سے فرار ہوگئے۔
مقتول پر جس وقت فائرنگ کی گئی علاقے کے دیگر لوگ بھی وہاں پر موجود تھے ، پولیس کو جائے وقوعہ سے 30 بور پستول کے 2 خول ملے ہیں۔
انھوں نے بتایا کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق مقتول کا آبائی تعلق اٹک سے تھا جبکہ اس نے چند سال قبل پسند کی شادی کی تھی اور شبہ ہے کہ واقعہ اسی سلسلے کی کڑی ہے۔
مقتول کے بارے میں یہ بھی پتہ چلا ہے کہ وہ شادی سے قبل ہیلتھ ورکر کے طور پر بھی خدمات انجام دیتا رہا ہے تاہم ابھی وہ کسی فیکٹری میں ملازمت کرتا تھا۔
پولیس مقتول کے اہلخانہ سے اس حوالے سے مزید معلومات حاصل کر رہی ہے ۔