پاکستان اسٹیل ملز کے ملازمین کی بحالی کے احکامات معطل

اسلام آباد ہائی کورٹ نے بحالی کے احکامات آئندہ سماعت تک معطل کیے، فریقین کو 6 جولائی کے لیے نوٹس جاری


ویب ڈیسک July 04, 2023
(فوٹو: فائل)

پاکستان اسٹیل ملز کے ملازمین کی بحالی کے احکامات عدالت نے معطل کردیے۔

قومی اسمبلی کی خصوصی کمیٹی کی جانب سے پاکستان اسٹیل ملز کے ملازمین کی بحالی کے احکامات اسلام آباد ہائی کورٹ نے معطل کیے ہیں۔ اس حوالے سے جسٹس محسن اختر کیانی نے 4 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کردیا، جس میں حکم دیا گیا ہے کہ پاکستان اسٹیل ملز کے ملازمین کی بحالی کے قومی اسمبلی کی خصوصی کمیٹی کے احکامات آئندہ سماعت تک معطل رہیں گے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ نے کیس کی آئندہ سماعت 6 جولائی کو مقرر کرتے ہوئے پاکستان اسٹیل ملز کی درخواست پر فریقین کو نوٹس جاری کردیا ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان اسٹیل ملز نے قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی کا 24 مارچ کا فیصلہ چیلنج کیا تھا ، جس میں خصوصی کمیٹی نے اسٹیل ملز کے برطرف ملازمین کی بحالی کا حکم دیا تھا ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں