وزیراعلیٰ سندھ کا اسپیشل اولمپک میں شریک سائیکلسٹ نوکری دینے کا اعلان

مراد علی شاہ نے وزراء کو اسپیشل اولمپکس کیلئے خاص گراؤنڈ تعمیر کروانے کی ہدایت کردی


ویب ڈیسک July 04, 2023
مراد علی شاہ نے وزراء کو اسپیشل اولمپکس کیلئے خاص گراؤنڈ تعمیر کروانے کی ہدایت کردی (فوٹو: فائل)

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے اسپیشل اولمپک میں شریک قومی سائیکلسٹ کو وزیراعلیٰ ہاؤس میں نوکری دینے کا اعلان کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے برلن میں ہونے والے اسپیشل اولمپکس میں سندھ کے 36 حصہ لینے والے کھلاڑیوں سے انکی نشست پر جاکر ملاقات کی اور پلئیرز کی حوصلہ افزائی کی۔

اسپیشل اولمپکس وفد کی سربراہی کوچ ارم، قمر، بینش جاوید نے کی، برلن اسپیشل اولمپکس میں پاکستان نے 11 مختلف کھیلوں میں حصہ لیا، ان کھیلوں میں ایتھلیٹکس، بیڈمنٹن، باسکٹ بال، ہاکی، ٹیبل ٹینس، تیراکی اور دیگر شامل ہیں۔ ایونٹ میں پاکستان کی ٹیم نے 10 گولڈ میڈلز، 29 سلور میڈلز اور 40 کانسی کے تمغے حاصل کیے۔

اس موقع پر وزیراعلیٰ سندھ نے اسپیشل اولمپک میں شریک قومی سائیکلسٹ سفیر عابد کو وزیراعلیٰ ہاؤس میں نوکری دینے کا بھی اعلان کیا، وہ آئی ٹی سیکٹر میں کام سر انجام دیتے ہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ نے چیف سیکریٹری، وزیر سوشل ویلفیئر ساجد جوکھیو اور معان خاص برائے کھیل ارباب لطف اللہ کو ہدایت کی کہ صوبائی حکومت اسپیشل اولمپکس کیلئے خاص گراؤنڈ تعمیر کرائے، میں اسپیشل اولمپکس کیلئے ورلڈ کلاس اسپورٹس سہولیات فراہم کرنا چاہتا ہوں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں