خیبر پختونخوا بار کونسل کی سویڈن کے خلاف ریلی پرچم نذرآتش

ہائی کورٹ سے اسمبلی چوک تک ریلی، ملزمان کے خلاف کارروائی تک سفارت خانہ بند رکھنے کا مطالبہ


ویب ڈیسک July 04, 2023
(فوٹو : انٹرنیٹ)

خیبرپختونخوا بار کونسل کی کال پر وکلاء نے سویڈن حکومت کے خلاف احتجاج کیا اور ریلی نکالی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سویڈن میں قرآن کریم کی بے حرمتی کے خلاف پشاور کے وکلاء نے بار کونسل کی اپیل پر ہائی کورٹ سے اسمبلی چوک تک ریلی نکالی، سویڈن کا پرچم نذر آتش کیا اور سویڈن حکومت کے خلاف نعرے بازی کی۔

پشاور ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن نے سویڈن کا سفارت خانہ بند کرنے کا مطالبہ بھی کیا اور کہا کہ جب تک سویڈن حکومت معافی نہیں مانگتی سفارت خانہ بند رکھا جائے۔

وکلاء نے کہا کہ سویڈن حکومت واقعہ میں ملوث افراد کے خلاف سخت کارروائی کرے، قران کریم کی بے حرمتی سے پورے عالم اسلام کے جذبات مجروح ہوئے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |