وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید کو جعلی ڈگری کیس میں عدالت نے نااہل قرار دے دیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ جی بی کے خلاف جعلی ڈگری کیس میں نااہلی کے لیے چیف کورٹ میں کیس کی سماعت ہوئی، عدالت نے فیصلہ دیتے ہوئے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید کو نااہل قرار دے دیا۔
فیصلہ آنے کے فوری بعد وزیراعلیٰ کے خلاف اسمبلی سیکریٹریٹ میں تحریک عدم اعتماد جمع کرادی گئی۔ اطلاعات ہیں کہ وزیراعلیٰ کی جانب سے جی بی اسمبلی کو تحلیل کرنے کے ممکنہ منصوبے کو ناکام بنانے کے لیے اپوزیشن اراکین نے تحریک عدم اعتماد جمع کرائی ہے۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ تحریک جمع کرانے والے اراکین کی تعداد 9 ہے۔
یہ پڑھیں : تحریک انصاف کے خالد خورشید وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان منتخب
دوسری جانب وزیراعلیٰ خالد خورشید کی گلگت بلتستان اسمبلی تحلیل کرنے کے لیے مشاورت جاری ہے۔