بورڈ چیئرمین کا معاملہ سابق کرکٹر سرفراز نواز میدان میں آگئے

سابق صدر آصف زرداری کو خط لکھ دیا


Sports Reporter July 04, 2023
سابق صدر آصف زرداری کو خط لکھ دیا (فوٹو: فائل)

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) چیئرمین شپ میں تاخیر کے معاملے پر سابق ٹیسٹ کرکٹر سرفراز نواز میدان میں آگئے۔

ریورس سوئنگ متعارف کروانے والے سابق ٹیسٹ کرکٹر سرفراز نواز نے سابق صدر اور پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کو خط لکھ دیا جبکہ اسکی کاپی وزیراعظم شہباز شریف، بانی مسلم لیگ ن نواز شریف اور پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کو بھی بجوادی۔

سرفراز نواز نے خط کے متن میں لکھا ہے کہ نجم سیٹھی کے ساتھی اتحادی جماعتوں کے درمیان غلط فہمیاں پیدا کرنے کی کوشش کررہے ہیں، جب تک نجم سیٹھی اقتدار میں تھے پیپلز پارٹی نے کسی معاملے میں دخل اندازی نہیں کی۔

مزید پڑھیں: عامر سہیل نے نجم سیٹھی کو کام سے روکنے کیلئے نوٹس بھجوا دیا

ذکا اشرف کے خلاف بلاوجہ عدالت میں مقدمات بنوائے گئے،آصف زرداری کا ذکا اشرف کو چیئرمین کے لئے نامزد کرنا بہترین فیصلہ ہے، ذکا اشرف کے آنے سے پاکستان میں کھیل میں بہتری آئے گی۔

مزید پڑھیں: کیا ذکا اشرف کو چیئرمین بننا اتنا آسان دیکھائی دے رہا ہے؟

سابق مینجمنٹ کمیٹی کے کچھ ممبرز نجم سیٹھی کی ہدایت پر عمل پیرا ہیں، اسلام آباد کے ایک آرگنائزر چیئرمین کے انتخابی عمل کو سبوثاز کرنے کی کوشش کررہے، نجم سیٹھی کے بعد ذکا اشرف کو چیئرمین بنانا وزیراعظم کا فیصلہ ہے، جس کا احترام کرنا ہوگا۔

اس سے قبل سابق کرکٹر اوپنر عامر سہیل نے کرکٹ بورڈ کی مینجمنٹ کمیٹی کے سربراہ نجم سیٹھی کو کام کرنے سے روکنے کیلئے نوٹس بھجوایا تھا اور ذکا اشرف کی حمایت کی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں