کترینہ کیف نے فرحان اختر کی فلم ’جی لے ذرا‘ چھوڑنے کی خبریں مسترد کردیں

’جی لے ذرا‘ کی میگا کاسٹ میں عالیہ بھٹ بھی شامل ہیں اور پریانکا کی جگہ کیارا ایڈوانی کو شامل کرنے پر غور جاری ہے


ویب ڈیسک July 04, 2023
فوٹو:فائل

بالی وڈ کی سپراسٹار کترینہ کیف معروف فلمساز فرحان اختر کی فلم 'جی لے ذرا' کا حصہ رہیں گی۔

فرحان اختر کے پروجیکٹ سے پریانکا چوپڑا کے نکلنے کے بعد انڈسٹری میں یہ افواہیں گرم تھیں کہ کترینہ کیف نے بھی فلم کو چھوڑ دیا ہے۔

نامور اداکارہ پریانکا چوپڑا نے اپنی ہالی وڈ مصروفیات اور دیگر پروجیکٹس میں کام کی وجہ سے 'جی لے ذرا' سے نکلنے کا فیصلہ کیا تھا۔

کترینہ کیف کے قریبی ذرائع نے تمام افواہوں کو مسترد کرتے ہوئے بھارتی میڈیا کو بتایا کہ اداکارہ فرحان اختر کے پروجیکٹ کا حصہ ہیں اور ان کا اسے چھوڑنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔

ذرائع کے مطابق کترینہ کیف کا فلمی کردار زویا اور فرحان اختر سے گہرا تعلق ہے اور وہ 'زندگی نہ ملے گی دوبارہ' کے بعد نئے پروجیکٹ میں کام کرنے کیلئے پرجوش ہیں۔

فرحان اختر کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم 'جی لے ذرا' کی میگا کاسٹ میں عالیہ بھٹ بھی شامل ہیں اور پریانکا کی جگہ کیارا ایڈوانی کو شامل کرنے پر غور کیا جارہا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں