پی ٹی آئی نے انتخابی نشان ’بلے‘ کیلیے الیکشن کمیشن سے رجوع کرلیا
پی ٹی آئی چیئرمین کی منظوری کے بعد الیکشن کمیشن میں درخواست دائر کی گئی ہے
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے آئندہ عام انتخابات میں انتخابی نشان الاٹ کرنے کے لیے الیکشن کمیشن میں درخواست دائر کردی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق عام انتخابات کیلئے انتخابی نشان کے حصول کا معاملے پر تحریک انصاف نے "بلے" کے نشان کے حصول کیلئے الیکشن کمیشن سے رجوع کرلیا۔
پی ٹی آئی کے چیئرمین کی منظوری کے بعد الیکشن کمیشن میں درخواست دائر کی گئی، جس میں استدعا کی گئی ہے کہ تحریک انصاف کو عام انتخابات کے لیے بلے کا نشان دیا جائے۔
واضح رہے کہ قانون کے مطابق عام انتخابات سے قبل الیکشن کمیشن میں سیاسی جماعتیں اور امیدوار اپنے پسند کے انتخابی نشان الاٹ کروانے کے لیے الیکشن کمیشن کو درخواست دائر کرتے ہیں۔