امریکی ریاست ٹیکساس میں فائرنگ3 افراد ہلاک اور 8 زخمی
امریکا میں 4 دن میں فائرنگ کے 5 واقعات میں 10 افراد ہلاک اور 30 سے زائد زخمی ہوچکے ہیں
امریکی شہر فورٹ ورتھ میں ایک عمارت کی پارکنگ میں مسلح شخص کی فائرنگ سے 3 افراد ہلاک اور 8 زخمی ہوگئے۔
امریکی میڈیا کے مطابق فائرنگ کا واقعہ ریاست ٹیکساس کے شہر فورٹ ورتھ میں پیش آیا جس میں ایک شخص موقع پر ہی ہلاک ہوگیا جب کہ 10 افراد کو شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا۔
زخمیوں کو ایمبولینسوں اور شہریوں نے اپنی مدد آپ کے تحت اپنی کاروں میں اسپتال منتقل کیا۔ دو زخمیوں نے زیادہ خون بہہ جانے کے باعث اسپتال میں دوران علاج دم توڑ دیا جب کہ 2 دیگر زخمیوں کی حالت نازک ہونے کے سبب ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔
یہ خبر پڑھیں : امریکا: بالٹی مور میں فائرنگ سے 2 افراد ہلاک اور 28 زخمی
مسلح ملزم فائرنگ کے بعد فرار ہوگیا جس کی تلاش میں پولیس نے چھاپا کارروائی بھی کی تاہم اب تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں لائی گئی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ سے قبل حملہ آور اور متاثرین کے درمیان تلخ کلامی اور ہاتھا پائی بھی ہوئی تھی۔ زخمی افراد واقعے سے متعلق پولیس سے تعاون نہیں کر رہے ہیں جس سے یہ شُبہ ہوتا ہے کہ واقعہ گینگ وار کا شاخسانہ ہوسکتا ہے۔
یہ خبر بھی پڑھیں : امریکا میں فائرنگ کا واقعہ، 4 افراد ہلاک
یاد رہے کہ آج ہی کے روز امریکی ریاست ریاست فلاڈلفیا میں فائرنگ سے 20 سے 59 سال کے عمر کے 4 افراد ہلاک اور دو بچے زخمی ہوگئے تھے جب کہ پرسوں بالٹی مور میں فائرنگ میں 2 افراد ہلاک اور 28 زخمی ہوگئے تھے۔