پی ٹی آئی کے سابق رکن اسمبلی نے صوبائی سیکریٹریٹ کو بند کروا دیا

صوبائی سیکریٹریٹ میں پی ٹی آئی کی سیاسی سرگرمیوں پر پابندی عائد، سابق رکن اسمبلی نے پارٹی پرچم بھی اتار دیا


ویب ڈیسک July 04, 2023
فوٹو ایکسپریس

پاکستان تحریک انصاف کے سابق رکن صوبائی اسمبلی ارباب جہانداد نے صوبائی سیکریٹریٹ کو بند کروا کر پی ٹی آئی کی سیاسی سرگرمیوں پر پابندی عائد کردی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سابق رکن اسمبلی نے پشاور موٹروے ٹول پلازہ کے قریب قائم پی ٹی آئی کے صوبائی سیکرٹریٹ کو بند کروانے کے احکامات جاری کیے اور اپس پر لگا پارٹی پرچم بھی اتروادیا۔

ارباب جہانداد نے احکامات جاری کیے کہ صوبائی سیکرٹریٹ پی ٹی آئی کے مزید سرگرمیوں کےلئے استعمال نہیں کیا جائے گا اور نہ ہی اُس پر تحریک انصاف کا جھنڈا لہرایا جائے گا۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں